Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ایمبولینس میں چار افراد کو مکہ لے جانے کی کوشش، غیرملکی گرفتار

مقررہ سزاوں کے نفاذ کےلیے کیس متعلقہ کمیٹی کے پاس بھیج دیا گیا (فوٹو: سبق)
حج سکیورٹی فورس نے ایک انڈین شہری کو حج ضوابط کی خلاف وزری کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق پرمٹ کے بغیر ایمبولینس میں چار رہائشیوں کو مکہ لے جانے کی کوشش پر حراست میں لیا گیا۔
حج سکیورٹی فورس نے یہ کیس قانون کی طرف سے مقررہ سزاوں کے نفاذ کےلیے متعلقہ کمیٹی کے پاس بھیج دیا ہے۔
یاد رہے کہ حج کے لیے پرمٹ کی شرط لازمی ہے جو بھی پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں داخل ہوگا یا وہاں قیام کرنے کی کوشش کرے گا وہ قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو گا جس  پر 20 ہزار ریال کا جرمانہ مقرر ہے۔
مکہ مکرمہ کی حدود سے قبل تمام سمتوں سے آنے والی شاہراہوں پر چیک پوسٹیں حج سیزن کے آغاز سے ہی فعال کردی جاتی ہیں جہاں اہلکار 24 گھنٹے کی بنیاد پر تعینات ہوتے ہیں جو پرمٹ کے بغیر کسی کو مکہ مکرمہ جانے نہیں دیتے۔

 

شیئر: