رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے پاک، انڈیا جنگ بندی کا خیر مقدم
’سیکریٹری جنرل نے دونوں ہمسایہ ممالک کی قیادت کے مثبت موقف کو سراہا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
رابطہ عالم اسلامی نے پاکستان اورانڈیا کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سیکریٹری جنرل اور مجلس علماء مسلمین کونسل کے صدر ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ نے دونوں ہمسایہ ممالک کی قیادت کے مثبت موقف کو سراہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’دونوں ملکوں کی قیادت نے دانش مندی، سفارتی حکمت عملی اور قومی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے فتنے کو دبایا اور تمام تنازعات کے حل کے لیے مکالمے کا راستہ اختیار کیا ہے‘۔
انہوں نے دونوں ممالک کی جانب سے جنگ بندی کی کوششوں پر فوری ردعمل کو سراہا اور اس خطرناک تنازع کے اثرات سے اپنے ممالک کو محفوظ رکھنے کی کوششوں کو قابل قدر قرار دیا ہے۔