مارچ کے دوران صنعتی پیدوار میں 2.0 فیصد اضافہ
’یہ اضافہ خاص طور پر غیر تیل شعبوں کی مضبوط کارکردگی کے باعث ہوا‘ ( فوٹو: الشرق)
محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مارچ 2025 کے دوران صنعتی پیداوار کے عمومی اشاریے میں سالانہ بنیاد پر 2.0 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ اضافہ خاص طور پر غیر تیل شعبوں کی مضبوط کارکردگی کے باعث ہوا جن میں 5.6 فیصد کا نمایاں نمو دیکھا گیا جبکہ تیل سے متعلق سرگرمیوں میں معمولی اضافہ 0.5 فیصد رہا ہے۔
اعداد و شمارمیں بتایا گیا ہے کہ ’صنعتی پیداوار کے ذیلی اشاریے میں شامل مینوفیکچرنگ کے شعبے میں 5.1 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔
’پانی اور سیوریج کی فراہمی کے شعبے نے 15.0 فیصد کی زبردست چھلانگ لگائی جبکہ بجلی و گیس کی فراہمی میں 0.9 فیصد کی کمی دیکھی گئی‘۔
’اسی طرح کان کنی اور معدنیات نکالنے کی سرگرمیوں میں معمولی کمی 0.2 فیصد ریکارڈ کی گئی‘۔