Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

2025 کی پہلی سہ ماہی میں آرامکو کو 97.54 ارب ریال کا منافع

’یہ منافع سال بہ سال کی بنیاد پر 4.6 فیصد کی کمی جبکہ سہ ماہی بنیاد پر 16 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی آرامکو نے کہا ہے کہ2025 کی پہلی سہ ماہی میں اس کا خالص منافع 97.54 ارب ریال رہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ منافع سال بہ سال کی بنیاد پر 4.6 فیصد کی کمی جبکہ سہ ماہی بنیاد پر 16 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
کمپنی کی آمدنی 2025 کی پہلی سہ ماہی میں تقریباً 405.65 ارب ریال رہی جبکہ آپریٹنگ آمدنی 191 ارب ریال ریکارڈ کی گئی۔
منافع میں کمی کی وجہ آمدنی میں کمی، فروخت سے متعلق دیگر آمدن میں کمی اور آپریٹنگ اخراجات میں اضافہ ہے جس کا کچھ حد تک ازالہ ٹیکس اور زکاة میں کمی سے ہوا۔
آرامکو کا 2024 کا سالانہ خالص منافع 12.39فیصد کم ہو کر 398.42 ارب ریال (106.25 ارب ڈالر) رہا جبکہ 2023 میں یہ 454.76 ارب ریال (121.27 ارب ڈالر) تھا۔
 2024 کی چوتھی سہ ماہی میں کمپنی نے 83.77 ارب ریال کا منافع حاصل کیا جو سال بہ سال 16.4فیصد کی کمی ہے اور تجزیہ کاروں کی توقعات سے بھی کم ہے۔
 

شیئر: