Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

پاکستان سے حج پروازیں اب شیڈول کے مطابق سعودی عرب پہنچیں گی

اب تک 19 ہزار 669 پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔(فوٹو: ایکس اکاونٹ)
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے حج پروازیں اب سے شیڈول کے مطابق سعودی عرب روانہ ہوں گی۔
پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل بحال کردی گئی ہیں۔عازمین حج پروازوں کی معلومات کےلیے متعلقہ حاجی کیمپوں سے رابطے میں رہیں۔
وزارت سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا’ فلائٹ آپریشن کی وقتاً فوقتاً بندش کے باعث مجموعی طور پر 10 حج پروازیں منسوخ ہوئیں۔‘
’لاہور سے تین، اسلام آباد سے دو جبکہ کراچی اور ملتان کی ایک، ایک حج پرواز منسوخ کی گئی۔ 2 ہزار 290 عازمین کا شیڈول متاثر ہوا۔‘
ترجمان کا کہنا تھا’ ایک ہزار 277 عازمین کو خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کیا جاچکا ہے۔ باقی ایک ہزار 13 عازمین کو جلد خصوصی پروازوں کے ذریعے  بھیجا جائے گا۔‘
ترجمان نے بتایا’ اب تک 19 ہزار 669 پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔‘
یاد رہے کہ سرکاری حج سکیم کے تحت اس سال 88 ہزار380 عازمین حج فریضہ حج ادا کررہے ہیں۔
عازمین حج  کو سعودی عرب لانے کے لیے حج فلائٹ آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا۔ حج آپریشن میں قومی ایئر لائن کے علاؤہ نجی ایئرلائنز بھی حصہ لے رہی ہیں۔
قومی ایئر لائن اس سال 56 ہزار سے زیادہ عازمین کو سعودی عرب پہنچانے کے لیے 280 خصوصی پروازیں چلائے گی۔

 

 

شیئر: