Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی وزیر خارجہ سے برطانوی ہم منصب کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ بھی لیا گیا ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سنیچر کو برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سنیچر کو جدہ میں ایرانی ہم منصب عباس عراقچی نے ملاقات کی۔
 ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں ان کی سپورٹ کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ حالیہ علاقائی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

شیئر: