Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی وزیر خارجہ کا کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستانی اور انڈین ہم منصبوں سے رابطہ

’شہزادہ فیصل بن فرحان نے پاکستان اور انڈیا کے وزرائے خارجہ سے خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور انڈین وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے پاکستان اور انڈیا کے وزرائے خارجہ سے خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے دونوں رہنماؤں سے رابطوں کے دوران کشیدگی میں کمی، تصادم کو روکنے اور جاری عسکری محاذ آرائی کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
وزیر خارجہ نے دونوں رہنماؤں سے رابطے میں اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب علاقائی امن و استحکام کا خواہاں ہے اور دونوں دوست ممالک کے ساتھ اس کے قریبی اور متوازن تعلقات ہیں۔
 

شیئر: