Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

عسیر، جازان، الجوف اور حائل میں منشیات ضبط

’ادارہ انسداد منشیات نے 3 انڈین کو 63 کلوگرام چرس فروخت کرتے ہوئے پکڑ لیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
عسیر ریجن میں سرحدی سیکیورٹی فورس نے 7 ایتھوپی باشندوں کو 105 کلوگرام قات سمگل کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ادارہ انسداد منشیات نے 3 انڈین کو 63 کلوگرام چرس فروخت کرتے ہوئے پکڑ لیا ہے۔
جازان کے الدائر سیکٹر میں 27 ہزار ممنوعہ گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔
الجوف میں ایک شہری کو ممنوعہ گولیوں کی فروخت پر جبکہ حائل میں ایک شہری کو چرس، ایمفیٹامین اور ممنوعہ گولیوں کی فروخت پر گرفتار کیا گیا۔
 تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کر کے متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
 

شیئر: