سعودی طلبہ کی ایک ٹیم ریجنیرون انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینئرنگ فیئر2025 میں شرکت کے لیے کولمبس، اوہائیو روانہ ہوگئی۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایہ ایونٹ 10 سے 16 مئی تک ہو گا، اس میں 70 ممالک کے ایک ہزار 700 سے زیادہ طلبہ شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی طلبہ نے نارتھ بالٹک فزکس اولمپیارڈ 2025 میں تین میڈل جیتےNode ID: 888927
مملکت کی طرف سے اس ایونٹ کی نمائندگی موھبہ اور وزارت تعلیم 2007 سے کررہے ہیں۔ سعودی طلبہ انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینئرنگ فیئر میں مسلسل شرکت کررہے ہیں۔
سعودی طلبہ نے مجموعی طور پر اس مقابلے میں 160 انعامات جیتے ہیں۔ جس میں 110 گرینڈ پرائز اور50 سپیشل ایوارڈ شامل ہیں۔
سعودی ٹیم میں 40 طلبہ شامل ہیں جن کا انتخاب نیشنل اولمپیاڈ فار سائنٹیفک کریٹیوٹی ’ابداع 2025 ‘ کے فاتحین میں سے کیا گیا ہے۔
ان کا انتخاب 200 طلبہ کے مسابقتی پول سے کیا گیا تھا جن کے پروجیکٹس نے اولمپیارڈ کے فائنل راونڈ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
’ ابداع 2025 ‘ کےلیے دو لاکھ 91 ہزار زیادہ طلبہ نے رجسٹریشن کرائی تھی۔ 22 سائنسی کیٹیگریز میں 23 ہزار پروجیکٹ جمع کرائے گئے۔
یہ پروجیکٹس مختلف مراحل سے گزر کر ’ابداع سائنس اینڈ انجینیئرنگ فیئر‘ تک پہنچے جس کا اہتمام گزشتہ سال فروری میں اسلامی یونیورسٹی ریاض کے امام محمد بن سعود نے کیا۔
امریکہ روانگی سے قبل ٹیم کے ارکان نے جامع ترییتی پروگرام مکمل کیے جس میں ایک سال لگا۔