وزارت داخلہ نے عسیرریجن میں اسمگل شدہ چرس کو پولیس گاڑی میں چھپا کر لے جانے کے جرم میں 2 سعودیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا۔
مزید پڑھیں
-
نشہ آور گولیاں سمگل کرنے پر شہری کو سزائے موت
Node ID: 888905 -
کوکین سمگل کرنے پر غیر ملکی کو سزائے موت
Node ID: 889332
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ عسیر ریجن میں دو سعودی شہریوں ’علی احمد علوی اور ناصر النجرانی‘ کو چرس کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کو بیرون ملک سے لائی جانے والی چرس وصول کرنے اور پولیس کی گاڑی میں دوسری جگہ منتقل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔
عدالت میں منشیات اسمگلنگ اور حلف سے غداری کرنے پر سزائے موت کا حکم سنا دیا جس کی توثیق اپیل کورٹ نے بھی کردی بعدازاں ایوان شاہی سے سزائے موت کا حتمی حکم صادر کردیا گیا۔