Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

شاہی فرمان: جازان کے گورنر سبکدوش، نئی تقرریوں کا اعلان

’شہزادہ محمد بن عبد العزیز بن محمد کو جازان کا گورنر مقرر کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی فرمان جاری کرکے جازان کے گورنر شہزادہ محمد بن ناصر کو منصب سے سبکدوش کردیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے ان کی جگہ شہزادہ محمد بن عبد العزیز بن محمد کو جازان کا گورنر مقرر کیا ہے۔
شاہ سلمان نے شہزادہ ناصر بن محمد بن عبد اللہ بن جلوی کو نائب گورنر جازان مقرر کیا ہے۔
شاہی فرمان میں شہزادہ فہد بن سعد بن فیصل بن سعد الأول کو شوری کی رکنیت سے سکبدوش کردیا گیا ہے۔
اسی طرح شہزادہ فہد بن سعد بن فیصل بن سعد الأول کو نائب گورنر قصیم مقرر کیا گیا ہے۔
شہزادہ عبد العزیز بن محمد بن عیاف کو نائب وزیر داخلہ اور ناصر الداود کو وزارت داخلہ کی نیابت سے سکبدوش کردیا گیا ہے۔
فہد بن عبد اللہ العسکر کو وزیر کے رتبے پر ایوان شاہی کے سربراہ کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔
شاہی فرمان میں تمیم بن عبد العزیز السالم کو وزیر کے مرتبے پر شاہ سلمان کا نائب سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح شہزادہ فہد بن سعد بن فیصل بن سعدالاول آل عبد الرحمن آل سعود کو قصیم کے نائب گورنر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
شاہی فرمان میں ڈاکٹر محمد بن سعود بن موسی التمیمی کو اتصالات و سپیس و ٹیکنالوجی کمیشن کی سربراہی سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹر محمد بن سعود بن موسی التمیمی کوقومی کمیشن برائے ہنگامی حالات کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر ایناس بنت سلیمان بن محمد العیسی کو نائب وزیر تعلیم مقرر کیا گیا ہے۔
عبد اللہ بن سراح بن مصطفی زقزوق کو ولی عہد کے ذاتی أمور کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
ہشام بن عبد العزیز بن عثمان بن سیف کو وزیر دفاع کا مشیر برائے انٹیلی جینس مقرر کیا گیا ہے۔

شیئر: