Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب میں ہوٹل اور ریستوران کا بزنس خواتین چلا رہی ہیں

سیکٹر میں کارکنوں کی تعداد 7 لاکھ 12 ہزار ریکارڈ کی گئی۔(فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں گزشتہ برس ہوٹل اور ریستوران بزنس سے منسلک خواتین کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کرگئی جو اس شعبے کا 49.7 فیصد ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سروے رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2024 میں ہوٹل اور ریسٹوران سیکٹر میں کارکنوں کی تعداد 7 لاکھ 12 ہزار ریکارڈ کی گئی۔
ان میں 2 لاکھ 50 ہزار بہت چھوٹے ادارے جبکہ 2 لاکھ  58 کم چھوٹے اور ایک لاکھ 15 ہزار درمیانے درجے کے ادارے جبکہ بڑے ہوٹلز اور ریسٹوران میں کارکنوں کی تعداد 88 ہزار رہی۔
 اس حوالے سے وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ ہوٹل اور ریستوران کے شعبے میں رواں برس 2025 کی پہلی سہ ماہی میں ایک لاکھ 54 ہزار سے زائد کمرشل رجسٹریشن جاری ہوئیں۔
سعودی عرب میں اس شعبے کی ’سی آر‘ کی تعداد 16 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

 

شیئر: