پاکستانی اور انڈونیشی عازمین حج کی کامیاب کیتھیٹرائزیشن
’60 سالہ پاکستانی عازم کے دل کی شریان میں مسئلے کی تشخیص ہوئی‘ ( فوٹو:سبق)
مدینہ منورہ محکمہ صحت سے وابستہ امراضِ قلب و جراحی مرکز نے دو ایشیائی عازمین حج کی ہنگامی کیتھیٹرائزیشن کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ اقدام عازمین حج کو جامع طبی خدمات فراہم کرنے اور ہنگامی قلبی نگہداشت یقینی بنانے کی تیاریوں کا حصہ ہے۔
محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ’ایک 60 سالہ پاکستانی عازم کے دل کی شریان میں مسئلے کی تشخیص ہوئی‘۔
’اس کے لیے فوری کیتھیٹرائزیشن کی گئی جس میں دائیں شریان اور اگلی نازل ہونے والی شریان میں دو سٹنٹس لگائے گئے ہیں‘۔
’علاجی عمل کامیابی سے مکمل ہوا اور مریض کو اچھی صحت میں مرکز سے رخصت کیا گیا‘۔
محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ’دوسری حالت ایک 77 سالہ انڈونیشی عازم کی تھی جو بلند فشار خون، گردوں کی دائمی خرابی اور ذیابیطس جیسی پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا تھا‘۔
’ اسے دل کی شریان میں شدید مسئلہ، صدمہ قلبی اور خطرناک حد تک کم فشار خون کی حالت میں مرکز لایا گیا‘۔
’فوری طور پر دل کی ہنگامی کیتھیٹرائزیشن کی گئی جس کے دوران بائیں گولائی شریان کو کھولا گیا اور دو دوائی والے سٹنٹس نصب کیے گئے‘۔
’مریض کی حالت میں نمایاں بہتری آئی اور وہ مکمل صحت کے ساتھ مرکز سے رخصت ہو گیا‘۔