Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

پاکستان فضائیہ نے پانچ انڈین طیارے مار گرائے ہیں: وزیر دفاع خواجہ آصف

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی فضائیہ نے پانچ انڈین طیارے مار گرائے ہیں۔
امریکی نیوز چینل بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر دو چیک پوسٹس تباہ کی ہیں۔
دوسری جانب پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ انڈیا کے حملے کے چند لمحوں بعد ہی افواج پاکستان نے بھرپور جواب دیتے ہوئے پانچ انڈین طیارے اور ایک کمبیٹ ڈرون مار گرایا ہے۔
بدھ کو بریفگ میں ترجمان کے مطابق مارے گرائے جانے والے انڈین فوج کے جنگی طیاروں میں تین رافیل، ایک مگ 29 اور ایک ایس یو طیارہ شامل ہے جبکہ ایک کمبیٹ ڈرون بھی مار گرایا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ طیارے اور ڈرون جنرل ایریا بھٹنڈا، جموں میں دو اونتی پور کے علاقے میں جبکہ ایک اکھنور اور ایک سری نگر کے علاقے میں گرایا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا کہ پاکستان ایئر فورس نے ان طیاروں کو اس وقت مار گرایا جب انہوں نے پاکستان پر حملہ کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس کے تمام طیارے محفوظ ہیں۔
خیال رہے کہ طیارے مار گرانے کے حوالے سے انڈیا کا باضابطہ طور پر ابھی تک کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں مقامی حکومت کے چار ذرائع نے روئٹرز کو تین جنگی جہازوں کے کریش ہونے کی تصدیق کی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ انڈیا نے سویلین آبادی پر تینوں حملے اپنی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے کیے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ’انڈینز ذرا سامنے آئیں، ہم اُن کے ساتھ دو دو ہاتھ کرتے ہیں۔ انڈیا نے جس طرح حملہ کیا ہے اس سے بڑھ کر جواب دیا جائے گا۔‘

 

شیئر: