Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی ولی عہد سے عراقی وزیراعظم کا ٹیلی فون پر رابطہ

دونوں ملکوں کے تعلقات فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
 گزشتہ دنوں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو عراق کے صدرعبداللطیف جمال رشید کی جانب سے عرب لیگ کی سربراہی کانفرنس کے ساتھ پانچویں عرب اکنامک اینڈ سوشل ڈیولپمنٹ سمٹ میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔
واضح رہے عرب لیگ کا سربراہی اجلاس 17 مئی کو بغداد میں ہورہا ہے۔

 

شیئر: