Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 05 فروری ، 2026 | Thursday , February   05, 2026
جمعرات ، 05 فروری ، 2026 | Thursday , February   05, 2026

سعودی ولی عہد کو بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ کا مکتوب موصول

سعودی نائب وزیر خارجہ سے ریاض میں بنگلہ دیشی سفیر نے ملاقات کی ہے ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ پروفیسرمحمد یونس کی جانب سے دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے ایک تحریری مکتوب موصول ہوا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی نائب وزیرخارجہ انجینئر ولید بن الخریجی سے ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں بنگلہ دیش کے سفیر دلوارحسین نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

شیئر: