Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

’ایک لاکھ ریال تک جرمانہ‘  پبلک ٹرانسپورٹرز حج ضوابط کی پابندی کریں

ایسے شخص کو مکہ نہ لے کرجائیں جن کے پاس پرمٹ نہ ہو۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے مملکت میں کام کرنے والے  پبلک ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ایسے شخص کو مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ نہ لے کرجائیں جن کے پاس مکہ پرمٹ نہ ہو۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے یکم ذی القعدہ سے مکہ پرمٹ کی شرط پرعمل درآمد کا اعلان کیا تھا۔
وزارت داخلہ نے اس حوالے سے جرمانے اور سزا کے بارے میں بھی وضاحت کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ایسے افراد جو مکہ پرمٹ کے بغیر کسی شخص کو مکہ مکرمہ لے جائیں گے ان پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
واضح رہے حج سیزن کا آغاز ہوتے ہی مکہ مکرمہ کے اطراف میں موجود چیک پوسٹوں پر اضافی عملہ تعینات کردیا گیا ہے جو پرمٹ کے بغیرکسی کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیتے۔
مکہ پرمٹ کا مقصد بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ مسجد الحرام اور مشاعرمقدسہ میں غیرضروری ازدحام نہ ہو۔

 

شیئر: