Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

22 سال قبل سعودی عرب میں تعلیم حاصل کرنے والے دو بنگلہ دیشی حج ادا کریں گے

جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں طالب علمی کا سنہری دور سرمایہ حیات ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے عازم حج ’محمد عرفات ‘ اور’محمد سیف الاسلام‘ جو جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ سے 22 سال قبل فارغ التحصیل ہو چکے ہیں اس سال فریضہ حج ادا کریں گے۔
سعودی خبررساں ایجنسی’ ایس پی اے‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلہ دیشی عازمین نے بتایا  ’مکہ روٹ‘ پروگرام کے اجرا سے عازمین حج کو امیگریشن معاملات میں سہولت ہوئی ہے۔
محمد عرفات نے بتایا ’جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں طالب علمی کا سنہری دور میرا سرمایہ حیات ہے۔ ان گزرے ماہ وسال کو میں کبھی بھول نہیں سکتا۔‘
’پانچ برس اسلامی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی بعدازاں 17 برس ادارہ دعوت و الارشاد میں ملازمت کی ۔ 1999 سے اب تک آٹھ بار حج کی سعادت حاصل کرچکا ہوں اب یہ نویں بار آنے کا موقع ملا ہے۔‘
محمد سیف الاسلام کا کہنا تھا کہ ’مدینہ یونیورسٹی میں دعوہ اور اصول الدین کی تعلیم حاصل کی بعدازاں دس برس تک ترجمان کی حیثیت سے دعوہ الارشاد کے ادارے سے منسلک رہا۔‘
اس سال مکہ روٹ منصوبے کے تحت پہلی مرتبہ حج کے لیے جارہا ہوں۔ یقینی طور پر ’مکہ روٹ‘ منصوبہ ایک شاندار اقدام ہے جس سے عازمین کو بہت سہولت ہوتی ہے۔
واضح رہے جن ممالک کے عازمین کو ’مکہ روٹ‘ منصوبے کی سہولت فراہم کی گئی ہے اس میں ان ممالک میں ہی عازمین کی امیگریشن کی کارروائی مکمل کرلی جاتی ہے۔
مملکت پہنچتے ہی انہیں امیگریشن اور سامان کے لیے انتظار نہیں کرنا پڑتا بلکہ براہ راست انکی رہائش تک پہنچا دیا جاتا ہے۔

 

شیئر: