Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مکہ اور مدینہ کے 20 مقامات پر حج ٹرانسپورٹ نگراں ٹیمیں تعینات

بسوں کےلیے مخصوص روٹس کے پرمٹ جاری کیے گئے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے حج سیزن کے حوالے سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے 20 علاقوں میں نگرانی یونٹس قائم کیے ہیں۔
بس سٹیشنز پر موجود سپروائزرعازمین کی آمد رفت اور شٹل سروس کے سسٹم کو منظم رکھنے کے لیے بہترین خدمات فراہم کرتے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی دیگر نگران ٹیمیں بھی بسوں کی آمد ورفت کے شیڈول کو منظم رکھنے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ عازمین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اتھارٹی نے تمام ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ وہ حج سیزن کے حوالے سے جاری کردہ ٹرانسپورٹ ضوابط کی سختی سے پابندی کریں اور مقررہ روٹس کے علاوہ بسوں کو دوسرے مقامات پر نہ لےجائیں۔
حج سیزن کے دوران ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بسوں کےلیے مخصوص روٹس کے پرمٹ جاری کیے ہیں جن کے بغیر کسی بس کو ان روٹس پر جانے نہیں دیا جاتا۔
اس حوالے سے اتھارٹی نے سختی سے ٹرانسپورٹرز کو کہا ہے کہ وہ  پرمٹ کے بغیر کسی بس کو روڈ پر نہ لائیں۔
علاوہ ازیں ڈرائیوروں کو بھی اس بات کا پابند کریں کہ وہ اپنا یونیفارم ضرور استعمال کریں۔

 

شیئر: