Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

حج سیزن کے دوران حرمین ٹرین سے دس لاکھ حجاج نے سفر کیا

گزشہ حج سیزن کے مقابلے میں 42 فیصد اضافہ ہوا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ریلوے کمپنی ( سار) نے کہا ہے کہ ’حرمین ہائی سپیڈ ریلوے نے حج سیزن 2024 کے دوران 1.07 ملین سے زیادہ افراد کو آمد و رفت کی سہولت فراہم کی‘۔
ایس پی اے کے مطابق مسافروں کی تعداد میں گزشہ حج سیزن کے مقابلے میں 42 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
حرمین ہائی سپیڈ ریلوے نے حج سیزن کے دوران تین ہزار 895 ٹرپس کیے جس میں بروقت آمد کی شرح 98 فیصد رہی۔
سیزن کے دوران جدہ کے مرکزی ریلوے سٹیشن، جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئر پورٹ سٹیشن اور کنگ عبداللہ اکنامک سٹی سٹیشن سے گزرتے ہوئے مکہ اور مدینہ کے درمیان سفر بڑھتی ہوئی رفتار سے کیے گئے۔
ذوالحجہ کے مصروف دن  تیرہ ہزار 131 ٹرپس کیے گئے۔ مکہ مکرمہ ریلوے سٹیشن پر سب سے زیاہ فریکوئنسی تھی۔ ہر پندرہ منٹ بعد ایک ٹرین مختلف سٹیشنوں کے لیے روانہ ہوئی۔
سار نے کئی شراکت داروں کے ساتھ پہلی بار ہزاروں حاجج کو لگیج کے بغیر جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سٹیشن سے مکہ مکرمہ سٹیشن پہنچانے کے لیے شروعات کی۔
اس اقدام سے حجاج کو ایئرپورٹ سے براہ راست ٹرین میں جانے کی اجازت دی گئی جبکہ ان کے سامان کو  سفر کے دوران لے جانے کی ضرورت کے بغیر ان کی رہائش تک پہنچایا گیا۔

شیئر: