Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

اقامہ اور ملازمت قوانین کی خلاف ورزی، ایک ماہ میں 14 ہزار 800 فیصلے 

۔ خلاف ورزیوں پر قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں شامل ہیں (فوٹو: اخبار24)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے ایک ماہ کے دوران (شوال 1446) اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی پر 14 ہزار800 فیصلے جاری کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا کہ ’سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف مقررہ کارروائی کی گئی۔ خلاف ورزیوں پر قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں شامل ہیں‘۔ 
محکمہ پاسپورٹ نے مقامی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں سے پھر کہا کہ ’وہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو ٹرانسپورٹ، روزگار، رہائش، پناہ، کسی بھی قسم کے تعاون یا پردہ پوشی سے گریز کریں‘۔
یاد رہے اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو روزگار اور ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنا قانون شکنی ہے جبکہ ایسے افراد جو غیرقانونی طورپر سرحد عبور کرکے مملکت میں داخل ہوتے ہیں ان کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون کرنا سنگین خلاف ورزی میں شمار کیا جاتا ہے۔

 

شیئر: