Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ضوابط کی خلاف ورزی پر پانچ ریکروٹنگ ایجنسیوں کے لائسنس منسوخ

مناسب رہائش فراہم نہ کرنے پر 5 اداروں کو انتباہی نوٹسز دیے ہیں (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کا کہنا ہے کہ’ ضوابط کی خلاف ورزی پرگزشتہ 4 ماہ  کے دوران  پانچ ریکروٹنگ ایجنسیز کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں۔‘
سبق نیوز کے مطابق وزارت افرادی قوت کی تفتیشی ٹیموں نے مملکت کے مختلف شہروں میں قائم افرادی قوت درآمد کرنے والے نجی اداروں کو ضوابط پر عمل نہ کرنے اور کارکنوں کے لیے مناسب رہائش فراہم نہ کرنے پر 5 اداروں کو انتباہی نوٹسز جاری کیے تھے۔
تفتیشی ٹیموں نے ان اداروں کی انتظامیہ کو ہدایت دی تھی کہ مقررہ وقت کے اندر درج شدہ خلاف ورزی کو دور کریں بصورت دیگر انکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
مقررہ وقت گزرنے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی اصلاح نہ کی گئی جس پر وزارت نے ان کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے لائسنس کینسل کردیے۔
وزارت کا مزید کہنا تھا ’ افرادی قوت درآمد کرنے والے مزید 10 اداروں پر بھی خلاف ورزی ریکارڈ کی گئیں جن کو عارضی نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں وقتی طورپر کام سے روک دیا گیا ہے تاکہ وہ اس دوران اپنے معاملات کو درست کرلیں۔‘

 

شیئر: