Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

عازمین براہ راست دھوپ کی تمازت سے بچیں: سعودی وزارت حج

رہنمائی کے لیے مختلف ہدایات پر مبنی ضوابط جاری کیے گئے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت حج  نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ’ وہ دن خاص کر دوپہر کے وقت براہ راست دھوپ کی تمازت سے بچیں تاکہ کسی قسم کی مشکل میں مبتلا نہ ہوں۔‘
سبق نیوز کے مطابق وزارتِ حج و عمرہ نے عازمین کی بہتر رہنمائی کے لیے مختلف ہدایات پر مبنی ضوابط جاری کیے ہیں۔
عازمین سے درخواست کی گئی ہے کہ اپنے سفر حج کو آسان بنانے کےلیے صحت اصولوں کو کسی طرح بھی نظر انداز نہ کیا جائے۔
وزارت کا مزید کہنا تھا’ مناسک کی ادائیگی کے لیے کوشش کریں کہ ایسے وقت رہائشی مقامات سے نکلیں جب دھوپ تیز نہ ہو۔‘
’اگر نکلنا ضروری ہو تو محفوظ ٹرانسپورٹیشن کے وسائل استعمال کریں۔ کھلی دھوپ سے بچنے کےلیے چھتری ضرور اپنے ہمراہ رکھیں۔‘
واضح رہے حج سیزن کے آغاز ہوتے ہی مختلف ممالک سے عازمین کے قافلوں کی یومیہ بنیادوں پرمملکت آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مقیم عازمین مختلف مقامات کی زیارت کے لیے بھی جاتے ہیں جس کے لیے انہیں اپنے رہائشی مقامات سے باہر جانا ہوتا ہے۔
ان دنوں موسمِ گرما کا بھی آغاز ہو چکا ہے اور دھوپ کی شدت بھی ہے۔ ایسے میں لوگوں کو چاہئے کہ وہ کوشش کریں کہ زیادہ دیر براہ راست دھوپ کی تمازت سے بچیں۔

 

شیئر: