Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

عازمین حج ’نسک کارڈ‘ اپنے ہمراہ رکھیں، وزارت حج کی ہدایت

نسک کارڈ سرکاری حج اجازت نامے کی حیثیت رکھتا ہے (فوٹو سبق)
وزارت حج وعمرہ نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ ’نسک کارڈ‘ سرکاری حج اجازت نامہ ہے جسے ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں۔
سبق نیوز کے مطابق وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں عازمین کی نقل و حرکت کو منظم رکھنے اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے نسک کارڈ جاری کیا گیا ہے۔
نسک کارڈ جو کہ سرکاری حج اجازت نامے کی حیثیت رکھتا ہے میں عازم حج کے بارے میں تمام تر تفصیلات موجود ہیں جن میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ان کی رہائشی عمارتوں کا ایڈریس، حج خدمات فراہم کرنے والے ادارے کی تفصیل اور مشاعر مقدسہ (منی، عرفات اور مزدلفہ) میں عارضی قیام گاہوں کے مقامات کے بارے میں معلومات موجود ہیں۔
نسک کارڈ کے ذریعے عازم حج کی شناخت میں آسانی ہوگی علاوہ ازیں وہ حجاج جو اپنے رہائشی مقام کو کھو دیتے ہیں اس کارڈ میں موجود تفصیلات سے انہیں ان کی منزل تک پہنچانا آسان ہوگا۔
 

 

شیئر: