پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
وزیراعظم کے دفتر سے جمعرات کو جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ ’ٹیلی فون کال کے دوران وزیراعظم نے امیر قطر کا پاکستان کے لیے یکجہتی اور حمایت پر کا شکریہ ادا کیا۔‘
مزید پڑھیں
-
انڈیا کی مہم جوئی کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا: آرمی چیفNode ID: 889069
بیان کے مطابق ’جنوبی ایشیا میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی ہر شکل اور شکل میں مذمت کی ہے ۔ وزیراعظم نے بغیر کسی ثبوت کے پہلگام واقعے سے پاکستان کو جوڑنے کی انڈیا کی کوششوں کو مسترد کر دیا اور واقعے کی شفاف اور غیر جانب دار بین الاقوامی تحقیقات کی اپنی پیشکش کا اعادہ کیا۔‘
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو ایسے وقت میں جب وہ معاشی استحکام کی راہ پر گامزن ہو گیا، ایسے کسی بھی واقعے میں ملوث ہونے سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو گا۔
بیان کے مطابق ’قطر کے امیر نے جنوبی ایشیا میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قطر موجودہ بحران میں کمی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔‘