Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

پہلگام واقعہ: انڈیا نے بھی پاکستانی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دیں

پاکستان نے 24 اپریل کو انڈین پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا تھا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے اعلان کے چند دن بعد انڈیا نے بھی پاکستانی ایئرلائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق بدھ کو ایک نوٹم میں کہا گیا کہ ’پاکستانی فلائٹس کے لیے انڈین فضائی حدود دستیاب نہیں ہیں۔‘
اس پابندی کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انڈین فضائی حدود پاکستان میں رجسٹرڈ جہازوں، پاکستانی ایئرلائنر کے ملکیتی یا لیز پر لیے گئے جہازوں اور فوجی جہازوں کے لیے دستیاب نہیں ہے۔
گزشتہ ہفتے پہلگام میں ہونے والے حملے میں 26 ہلاکتوں کے بعد انڈیا نے پاکستان کے خلاف چند سخت اقدامات کا اعلان کیا تھا۔
اس کے بعد 24 اپریل کو پاکستان نے جواب میں انہی سے ملتے جلتے اقدامات کی اعلان کیا تاہم ان میں انڈین پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش بھی شامل تھی۔

 

شیئر: