Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

پنجاب میں ہِیٹ ویو کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کی حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت

پی ڈی ایم اے نے کہا کہ عوامی آگاہی کے لیے سپیکرز، بینرز اور مساجد میں اعلانات کروائے جائیں (فوٹو: اے ایف پی)
گرمی کی لہر کے خدشے کے باعث پی ڈی ایم اے پنجاب نے محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کو مراسلہ جاری کر کے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
جمعے کو جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اربن سنٹرز، پبلک پارکس، کمیونٹی ہالز، یونین کونسل دفاتر، اور دیگر لوکل گورنمنٹ بلڈنگز میں عارضی اور مستقل کولنگ شیلٹرز کا انتظام کیا جائے۔
پی ڈی ایم اے نے کہا کہ مارکیٹس، بس سٹاپ، مذہبی عبادت گاہوں پر ہائیڈریشن پوائنٹس اور پانی کی دستیابی کے لیے انتظامات کیے جائیں۔ پبلک ٹوائلٹ، اور ہینڈ پمپس کو فعال رکھا جائے۔
مزید کہا گیا کہ تمام میٹروپولیٹن کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیوں، اور میونسپل کارپوریشنز کو ہیٹ ویو بارے اقدامات کرنے کے لیے مکمل طور پر فعال کیا جائے۔ واسا اور ریسکیو 1122 کے ساتھ کوارڈینیشن کو یقینی بنایا جائے۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ لوکل سطح پر ہیٹ ویو بارے شہریوں میں آگاہی پیدا کریں۔ عوامی آگاہی کے لیے سپیکرز، بینرز اور مساجد میں اعلانات کروائے جائیں اور لوکل شخصیات، اساتذہ، مذہبی رہنماؤں کی مدد سے عوامی آگاہی مہم چلائی جائے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ یونین کونسل اور میونسپل کارپوریشنز میں ہیٹ ویو سے متعلق نمائندہ تعینات کیا جائے۔

 

شیئر: