گرمی کے موسم میں جِلد کو متاثر ہونے سے کیسے بچایا جائے؟
گرمی کے موسم میں جِلد کو متاثر ہونے سے کیسے بچایا جائے؟
جمعرات 10 اپریل 2025 8:23
تازہ پھلوں کا جوس بھی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ (فوٹو: فری پک)
زیادہ گرمی بہت زیادہ پسینے،کیل مہاسوں، سوزش اور جلد کے دیگر مسائل کا باعث بنتی ہے۔ چکنی جلد والے افراد کو عام طور پر اس مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن خشک جلد والے لوگوں کے لیے بھی گرمیاں آسان نہیں ہوتیں۔ مرطوب موسم خشک جلد کو مزید خشک کر دیتا ہے، جو اکثر خارش کا باعث بنتا ہے۔
اس کے لیے عارضی طور پر کاسمیٹک مصنوعات کو آزمایا جاتا ہے لیکن جلد کو غذا کے ذریعے ٹھیک کرنے سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے اور ایسا یقینی طور پر ہو سکتا ہے۔
این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق شدید گرمی اور ایئر کنڈیشنر کے ٹھنڈے جھونکے بیک وقت آپ کی جلد متاثر کر سکتے ہیں، اس لیے غذا کی مدد سے اس صورت حال کو متوازن بنایا جا سکتا ہے۔
رپورٹ میں سات ایسی غذائیں بتائی گئیں جن سے موسم گرما کے دوران جلد صاف اور نرم رہتی ہے۔
موسمی پھل
اس وقت دستیاب تمام پھل جیسے آم، تربوز اور انناس وغیرہ کا استعمال کریں۔ ان میں پانی کی مقدار زیادہ ہونے کے علاوہ یہ جلد کی نشونما کے لیے غذائیت سے بھی بھرپور ہوتے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آم کو پورشن کے ساتھ کھائیں۔
وٹامن سی
وٹامن سی نہ صرف قوت مدافعت بڑھانے کے لیے ہی اچھا ہے، بلکہ یہ کولیجن کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے، کولیجن جلد کی اندرونی تہہ بناتا ہے، اور اسے صحت مند رہنے میں مدد کرتا ہے۔ تو لیموں، ٹماٹر اور موسم گرما کی سبز پتوں والی سبزیاں گھر میں رکھیں تاکہ آپ کی جلد میں وٹامن سی شامل ہو۔
گرمیوں میں سبزیوں کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔ (فوٹو: فری پک)
جسم کو ٹھنڈا رکھیں
ہم یہ تجویز نہیں کر رہے ہیں کہ آپ ایئر کنڈیشنر کے سامنے بیٹھیں اور برف کھائیں۔ آپ کے ارد گرد بہت سے کھانے اور مشروبات ہیں جو ٹھنڈی تاثیر رکھتے ہیں۔ گرمی سے نمٹنے کے لیے موسمی پھل کھائیں جیسے تربوز اور انناس، اور کھیرا۔ اس کے پیاز اور سبز پتوں والی سبزیاں بھی کھا سکتے ہیں۔ اور ٹھنڈے مشروبات جیسے ناریل کا پانی اور لیمونیڈ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اپنے کھانے میں دہی اور پودینہ بھ شامل کریں۔
مصالحہ دار کھانوں سے دور رہیں
مصالحہ جسم میں گرمی پیدا کرتا ہے اور آپ اس انتہائی گرم موسم میں ایسا نہیں چاہیں گے۔ لہذا، جتنا ممکن ہو مصالحہ دار کھانوں سے پرہیز کریں یا کھانے میں اس کی مقدار کو کم کریں۔ لال مرچ کے بجائے ہری مرچ اور کالی مرچ کا پاؤڈر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
روزانہ اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور غذائیں کھائیں
اینٹی آکسیڈنٹس بیکٹیریا اور بیماری پیدا کرنے والے وائرس کو دور کرتے ہیں۔ گری دار میوے، ٹماٹر، بروکولی اور راجما اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں۔
پانی جلد کو صحت مند اور چمکدار رکھنے کا اہم عنصر ہے۔ (فوٹو: فری پک)
زیادہ پانی استعمال کریں
پانی جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے، زہریلے مادوں کو خارج کرتا ہے، اور نظام ہاضمہ کو ہموار رکھتا ہے۔ یہ جلد کو صحت مند اور چمکدار رکھنے کا اہم عنصر ہے۔ گری دار میوے اور بیجوں کو کھانا مت چھوڑیں۔
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ گری دار میوے اور بیج صرف سردیوں میں کھانے کے لیے ہیں تو ایسا نہیں ہے۔
یہ درست ہے کہ خشک میوہ جات کی تاثیر گرم ہوتی ہے لیکن اچھی جسمانی اور جلد کی صحت کے لیے سال بھر ان کا استعمال ضروری ہے۔ گرمیوں میں ہر روز ایک کھانے کا چمچ گری دار میوے اور بیج اپنے سلاد، سموتھیز، دہی، اور میٹھے وغیرہ میں شامل کرکے کھائیں۔