سعودی عرب میں فالکنز اینڈ ہنٹنگ ایکسپو ریاض میں دو اکتوبر کو شروع ہوگی اور نو دن تک جاری رہے گی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ عالمی ایونٹ دنیا بھر سے فالکنری اور شکار کے شوقین افراد کو اکھٹا کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
غیر ملکی سفیروں کو فالکنری ورثے کے تحفظ کے لیے کوششوں پر بریفنگNode ID: 698101
-
گھڑ سواری اور فالکنری کے سعودی ورثے کو یکجا کرنے کا منفرد تجربہNode ID: 825181
یہ نمائش شکار کی اہمیت، ماحولیاتی آگاہی کے فروغ اور معاشی مواقع کی حوصلہ افزائی کو یکجا کرتی ہے جو سعودی عرب کا اپنے تاریخی ورثے سے وابستگی کا ثبوت ہے۔
اس نمائش میں روایت اور اختراع کو یکجا کر کے فالکنری اور شکار کے جدید عالمی طور طریقوں، خصوصی ٹیکنالوجی اور نیلامی کو نمایاں کیا جاتا ہے۔
ہرسال یہ نمائش آنے والوں کے لیے مل جل کر مخلتف مشاغل میں شمولیت کے ساتھ ساتھ سیاحت کے لیے بہترین تجربے کا ذریعہ بنتی ہے کیونکہ ان مواقع پر شکار، کیمپنگ اور مملکت کے لاثانی ماحول، مختلف النوع پودوں اور جنگلی حیات کی تلاش کے لیے نئی راہیں کھولنے پر زیادہ توجہ رہتی ہے۔
گزشتہ برس ہونے والی نمائش میں 45 ملکوں کے چھ لاکھ 40 ہزار سے زیادہ افراد شریک ہوئے تھے جن میں ایک ہزار دو سو دس افراد نے نمائش کے لیے مختلف اشیا پیش کی تھیں۔
اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت اس نمائش کو ایک بڑے بین الاقوامی ایونٹ کی حیثیت دیتی ہے جس میں قومی ورثے کو محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ فالکنری، قدرتی وسائل کے تحفظ اور ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھتے ہوئے شکار کے مواقع فراہم کرنے پر سعودی عرب کے مرکزی کردار کو اجاگر کرتی ہے۔