Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

غیر ملکی سفیروں کو فالکنری ورثے کے تحفظ کے لیے کوششوں پر بریفنگ

سفیروں نے نمائش میں 25 سے زائد پویلین کا دورہ کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں متعین چھ غیر ملکی سفیروں نے ریاض کے شمال میں واقع ملھم میں سعودی فالکنز کلب کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ بین الاقوامی سعودی فالکن اور شکار نمائش کا دورہ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر شیخ نہیان بن سیف آل نہیان، قطر کے سفیر بندر بن محمد العطیہ، الجزائر کے سفیر محمد علی بوغازی، تاجکستان کے سفیر اکرم کریمی، سپین کے سفیر جارج ہیویا اور جنوبی افریقہ کے سفیر موگا ڈیوڈبوگوس شامل تھے۔
سفیروں نے سعودی فالکن اور شکار نمائش کا دورہ کیا جس میں 25 سے زائد پویلین شامل ہیں۔
انہیں سعودی ثقافتی ورثے کے تحفظ، ماحولیاتی بیداری بڑھانے اور ہابی کے طور پر فالکنری کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے سعودی فالکنز کلب کی کوششوں کے بارے میں بتایا گیا۔
سفیروں کو فالکن فارمز کے لیےمختص علاقے کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جہاں نمائش میں ایک بین الاقوامی نیلامی کا انعقاد کیا گیا جس میں 17 ممالک کے 40 سے زائد معروف فارمز نے شرکت کی۔
انہیں اسلحے کے پویلین کا دورہ بھی کرایا گیا جس میں 55 بین الاقوامی برانڈز کی نمائندگی کرنے والی سات سعودی کمپنیاں، نیز شیل ڈیجیٹل میوزیم، مقامی مارکیٹ میں فوٹو گرافی، کھانا پکانے اور پلاسٹک آرٹس کی کئی دیگر نمائشیں شامل ہیں۔
قبل ازیں کویتی سفیر شیخ علی الخالد الجابر الصباح، پرتگالی سفیر نونو ماتیاس، جاپانی سفیر فومیو اور جنوبی کوریا کے سفیر پارک جُون ینگ نے بھی نمائش کا دورہ کیا۔

سفیروں کو فالکن فارمز کے لیےمختص علاقے سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا(فوٹو ایس پی اے)

سعودی فالکن اور شکار نمائش نے اس سال پہلی بار اردن کی رائل سوسائٹی فار دی کنزرویشن آف نیچر کی میزبانی بھی کی۔
پویلین میں شکار کو منظم کرنے اور فالکنز کو تربیت دینے کے اردنی طریقوں کی نمائش کی گئی تھی جس کا مقصد وزیٹرز کو ماحولیاتی بیداری بڑھانے اور فالکنز کو زیادہ شکار سے بچانے کے معاشرے کے مقاصد سے آگاہ کرنا تھا۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز رائل ریزرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے، فالکنز کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور وزیٹرز کو ریزرو کے نوادرات، خطوں اور پودوں کے کور سے متعارف کرانے کے لیے نمائش میں شرکت کی۔

شیئر: