Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

گھڑ سواری اور فالکنری کے سعودی ورثے کو یکجا کرنے کا منفرد تجربہ

دو سعودی خواتین نے فالکن پالنے کی ٹریننگ حاصل کی ہے ( فوٹو: العربیہ)
دو سعودی خواتین نے گھڑ سواری کے ساتھ  فالکن پالنے کے سعودی ورثے کو یکجا کرنے کا منفرد تجربہ کیا ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق خلود الشھری نے بتایا کہ ’انہیں اور ان کی دوست رغد العنزی کو فالکنری میں دلچسپی رکھنے والے ایک شخص کی طر ف سے فالکن کا تحفہ ملا تو اس کی پرورش اور تربیت کا شوق ہوا۔‘ 
انہوں نے کہا کہ ’میں نے اپنی سہیلی کے ساتھ فالکن پالنے کی ٹریننگ حاصل کی۔ اب دونوں  فالکن فیٹسول میں شرکت کر رہی ہیں جہاں سعودی خواتین بڑی تعداد میں حصہ لینے لگی ہیں۔‘ 
خلود الشھری کا کہنا تھا کہ ’گھڑ سواری سے اپنے شوق کی شروعات کی۔ اونٹوں کی ریس میں بھی حصہ لیا۔ طائف میں کیمل فیسٹول کے دوران ریس میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔‘
’فالکن فیسٹول کے منتظمین نے نہ صرف حصہ لینے کا موقع دیا بلکہ  آباؤ اجداد کے اس شوق کو زندہ رکھنے کے سلسلے میں مدد بھی کی جا رہی ہے۔‘

شیئر: