Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

پاکستانی عازمین حج کو ویکسین کی فراہمی کا آغاز پیر سے ہو گا: وزارت مذہبی امور

عازمین حج متعلقہ حاجی کیمپوں میں لازمی ویکسین، ادویات کی پیکنگ اور حج تحائف وصول کریں گے (فائل فوٹو: ویڈیو گریب)
پاکستان کے وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ عازمین حج کے لیے ویکسین کی فراہمی کا آغاز پیر، 21 اپریل سے ہو گا۔
پاکستان کی سرکاری خبر رساں اے پی پی کے مطابق یہ بات وفاقی مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت حج انتظامات کے جائزہ اجلاس میں سنیچر کو بتائی گئی۔
بیان کے مطابق اجلاس میں اعلیٰ حکام نے بریفنگ دی جبکہ حاجی کیمپوں میں ویکسین کی فراہمی کے انتظامات اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقعے پر وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ ضیوف الرحمان (عازمین حج) کی خدمت کے لیے تمام حاجی کیمپ تیار ہیں۔ عازمین حج زحمت سے بچنے کے لیے پاک حج ایپ پر دیے گئے شیڈول کے مطابق حاجی کیمپ آئیں۔‘
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان میں ویکسین کی فراہمی 21 اپریل سے شروع ہو گی۔
 کراچی، رحیم یار خان، سکھر، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں 22 اپریل سے ویکسین فراہمی کا آغاز ہو گا۔
کوئٹہ کے عازمین حج کو لازمی ویکسین لگانے کا آغاز 23 اپریل سے ہو گا۔
رحیم یار خان کا عارضی حاجی کیمپ 22 تا 24 اپریل کام کرے گا۔
بیان کے مطابق عازمین حج متعلقہ حاجی کیمپوں میں لازمی ویکسین، ادویات کی پیکنگ اور حج تحائف وصول کریں گے۔ پرواز سے دو دن قبل متعلقہ حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، سٹیکرز اور موبائل سم حاصل کرنا ہو گی۔

 

شیئر: