Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مکہ میں فرضی حج ادارے کی اشتہاری مہم چلانے والا انڈونیشی گرفتار

شہری اور غیرملکی اس قسم کے فرضی اداروں سے ہوشیار رہیں۔ (فوٹو امن عامہ فورس)
مکہ مکرمہ پولیس نے فرضی حج ادارے کے لیے سوشل میڈیا پر اشتہاری مہم چلانے والے انڈونیشی کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق گرفتاری کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کا کہنا تھا کہ فرضی حج خدمات کے حوالے سے ملزم نے سوشل میڈیا پر اشتہاری مہم شروع کی تھی جس میں اندرون مملکت غیرملکیوں کو حج خدمات کے حوالے سے راغب کرنے کے لیے مشاعر مقدسہ (وادی منی، عرفات اور مزدلفہ) میں قیام و طعام کی بھی پیشکش کی گئی تھی جو غلط اور فرضی تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ دائر کرنے کے بعد اسے ادارہ پراسیکیوشن کے سپرد کردیا گیا ہے جہاں سے کیس عدالت کو بھیجا جائے گا۔
ادارہ امن عامہ نے سعودی شہریوں اور مملکت میں مقیم غیرملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس قسم کے فرضی اداروں سے ہوشیار رہیں اور ان کے چکر میں نہ آئیں۔
فرضی و جعل ساز اداروں کے بارے میں معلوم ہونے پر مکہ مکرمہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں امن عامہ کے ٹول فری نمبر 911 جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں کے لیے 999 پر اطلاع فراہم کی جاسکتی ہے۔
 

 

شیئر: