Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

انڈین وزیر اعظم نریندر مودی رواں ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے

’مودی کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان سٹراٹیجک تعاون کے فروغ کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے‘ ( فوٹو: سبق)
انڈین وزیر اعظم نریندر مودی رواں ہفتے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انڈین وزیر اعظم کا 2014 سے یہ تیسرا دورہ ہوگا۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان سٹراٹیجک تعاون کے فروغ کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
دورے کے دوران انڈین وزیر اعظم سعودی حکام سے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی کے شعبے میں تعاون اور انڈیا، مشرق وسطی، یورپ تجارتی راہ داری کے علاوہ دفاع کے شعبے میں بات چیت کریں گے۔
ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے انڈین وزیر اعظم 22  اور 23 اپریل کو سعودی عرب میں ہوں گے۔

شیئر: