Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

القدیہ میں فن پاروں اور مجسموں کا کام تکمیل کے قریب

یہ مجسمے آبی کھیلوں کے تفریحی پارک ’اکواریبیا‘ میں واقع ہیں جو ’القدیہ‘ کے منصوبوں میں سے ایک ہے‘ ( فوٹو: سبق)
دار الحکومت ریاض میں زیر تعمیر عالمی تفریحی مرکز القدیہ میں  پہاروں اور چٹانوں کو تراش کر تخلیقی فن پاروں اور مجسموں کا کام اختتام کے قریب ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جانوروں کی شکل میں تخلیقی فن پاروں اور مجسموں کی تصاویر نے دیکھنے والوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کی ہے۔
صارفین نے ان فن پاروں کے ڈیزائنز کی تعریف کی ہے جنہیں سعودی سنگ تراشوں نے نہایت مہارت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ بنایا کیا ہے۔

یہ مجسمے آبی کھیلوں کے تفریحی پارک ’اکواریبیا‘ میں واقع ہیں جو عالمی تفریحی شہر ’القدیہ‘ کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔
سعودی عرب کی اس نمایاں تفریحی منزل نے مزید ثقافتی مراکز کے قیام کے منصوبے ظاہر کئے ہیں جو اس شہر کو ایک ہمہ جہت عالمی سیاحتی مقام میں تبدیل کر دیں گے۔

’اکواریبیا‘ اور ’سکس فلیگز‘ میں تعمیراتی کام آگے کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور توقع ہے کہ دونوں تفریحی پارکس اسی سال مکمل ہو جائیں گے۔

’اکواریبیا‘ سعودی عرب کی اپنی نوعیت کی پہلی واٹر تھیم پارک ہے اور خطے کی سب سے بڑی جس سے توقع کی جا رہی ہے کہ یہ دنیا بھر سے سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرے گی۔

اس میں دنیا کا سب سے لمبا واٹر رولر کوسٹر، سب سے لمبا واٹر سلائیڈ اور سب سے طویل ریسنگ ٹریک شامل ہیں۔

شیئر: