Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

2024 میں 15 ہزار سعودی سیاح ماسکو گئے

’ماسکو پہنچنے والی انٹر نیشنل پروازوں میں سے 40 فیصد خلیجی ممالک سے آئی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ماسکو سیاحت کے ادارے نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 2024 میں 15 ہزار سعودی سیاح ماسکو آئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ادارے نے کہا ہے کہ ’2024 کے دوران ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ عرب سیاحوں کی آمد ہوئی ہے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’ماسکو پہنچنے والی انٹر نیشنل پروازوں میں سے 40 فیصد خلیجی ممالک سے آئی ہیں‘۔
’مشرق وسطی سے آنے والے سیاحوں میں سے 70 فیصد کا تعلق سعودی عرب، امارات، ترکیہ اور ایران سے ہے‘۔
ماسکو کےسیاحتی حکام نے کہا ہے کہ ’عرب ممالک سے آنے والے سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر جلد ہی ایک جامع اور انٹرایکٹو الیکٹرانک نقشہ عربی زبان میں جاری کیا جائے گا جس کا مقصد عرب سیاحوں کی ضروریات کو پورا کرنا اور شہر میں ان کی آمد و رفت اور دریافت کو آسان بنانا ہے۔
 
 

شیئر: