Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

کویت سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے شہری کی مملکت منتقلی

شہری نے بیماری کی وجہ سے وطن جانے کی درخواست کی تھی۔ (فوٹو اخبار چوبیس)
کویت میں سعودی سفارتخانے کے تعاون سے فضائی ایمبولینس کے ذریعے بیمار سعودی شہری کو مملکت منتقل کردیا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق کویت میں سعودی سفارت خانے کو اپنے شہری کی جانب سے درخواست موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ بیماری کی وجہ سے فوری طور پر وطن جانے کی سہولت فراہم کی جائے۔
سفارت کاروں نے بیمار ہم وطن کی طبی حالت کا جائزہ لینے کے بعد فضائی میڈیکل سروس سے رابطہ کیا تاکہ بلا تاخیر اسے وطن منتقل کیا جاسکے۔
سعودی ایئر میڈیکل سروس کے ہیلی کاپٹر کے کویت پہنچنے سے قبل ہی مریض کو مکمل طبی نگہداشت فراہم کرتے ہوئے ایئرپورٹ پہنچا دیا گیا جہاں سے اسے ریاض منتقل کردیا گیا۔
 

 

شیئر: