Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ایئر ایمبولینس کے ذریعے سعودی مریض کی مملکت منتقلی

مصر میں سعودی شہری کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی تھی۔ (فوٹو اخبار 24)
ایئرایمبولینس کے ذریعے سعودی مریض کو مصر سے بحفاظت مملکت منتقل کردیا گیا۔ مریض کے بارے میں قاھرہ میں سعودی سفارتخانے کو درخواست موصول ہوئی تھی۔
اخبار 24 کے مطابق مصر جانے والے سعودی شہری کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جس پر اس کے اہل خانہ نے سفارتخانے سے رابطہ کیا تاکہ علاج کے لیے اسے مملکت منتقل کیا جائے۔
سعودی سفارت خانے کی جانب سے وزارت دفاع کو مریض کی حالت سے تفصیلی طور پر مطلع کرنے کے ساتھ ہی فضائی ایمبولینس ارسال کرنے کی درخواست کی گئی جس پر فوری طور پر عمل کرتے ہوئے ایئر ایمبولینس اور طبی عملہ قاھرہ پہنچ گیا۔
واضح رہے سعودی عرب کی جانب سے مختلف ممالک میں زیر علاج ہم وطنوں کو ان کی درخواست پر وطن منتقل کرنے کے لیے خصوصی طور پر فضائی ایمبولینس کا بندوبست کیا جاتا ہے۔
 

 

شیئر: