سعودی سفارت خانے کے تعاون سے ایئرایمبولینس کے ذریعے 3 سعودی شہریوں کو کویت سے مملکت منتقل کردیا گیا۔
سبق نیوز کے مطابق کویت میں سعودی سفارتخانے کو اطلاع ملی تھی کہ 3 سعودی شہری کو صحت مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے انہیں فوری طور پر وطن منتقل کرنا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
-
دبئی: ایئر ایمبولینس کے ذریعے مریض کی مملکت منتقلیNode ID: 756451
-
ایئر ایمبولینس کے ذریعے سعودی مریض کی مملکت منتقلیNode ID: 886531
سعودی سفارت کاروں نے وزارت خارجہ کے ذریعے مملکت میں متعلقہ ادارے سے رابطہ کیا تاکہ جلد از جلد بیمار شہریوں کو وطن منتقل کیا جاسکے۔
سفارت خانے کی جانب سے موصول ہونے والی درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے فضائی ایمبولینس اور طبی عملہ کویت روانہ کردیا گیا۔
کویت میں سعودی سفارت کاروں نے متعلقہ حکام کے تعاون سے تینوں بیمار شہریوں کو ایئرپورٹ منتقل کیا جہاں سعودی ایئر ایمبولینس پہنچ گئی تھی جس کے ذریعے انہیں مقررہ طبی ضوابط کے تحت مملکت منتقل کیا گیا۔