سعودی سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی آرگنائزیشن نے 21 کمپنیوں کی گاڑیوں کی مملکت میں امپورٹ پر عارضی طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔
پابندی عائد کی جانے والی گاڑیاں سعودی عرب کے لیے مخصوص معیار پر پورا نہیں اترتیں جس کی وجہ سے ان کی درآمد پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب دنیا کی ٹاپ 20 کار مارکیٹوں میں شاملNode ID: 856041
اخبار 24 کے مطابق اس حوالے سے پورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی آرگنائزیشن کی جانب پورٹ اتھارٹی کو تحریری طور پر مطلع کیا گیا کہ جن کمپنیوں کی گاڑیوں پرعارضی پابندی عائد کی گئی ہے ان میں جو نقص پایا گیا ہے وہ سعودی فیول اسٹینڈرز کے مطابق نہیں ہے۔
کوالٹی آرگنائزیشن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ 21 کمپنیوں کی کم وزن کی گاڑیاں جو 3.5 ٹن تک ہیں ان پر پابندی عائد کی گئی ہے۔