تبوک، الجوف اور شمالی حدود میں بارش، مکہ اور مدینہ میں غبار
’مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، قصیم، حائل اور مشرقی ریجن میں مطلع غبار آلود رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج اتوار کو نئے ہفتے کا آغاز تبوک، الجوف اور شمالی حدود ریجن میں بارش سے ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’بارش کا سلسلہ عسیر، جازان اور نجران تک پھیل سکتا ہے ‘۔
محکمے نے بتایا ہے کہ ’مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، قصیم، حائل اور مشرقی ریجن میں مطلع غبار آلود رہے گا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’بدر الجنوب، ثار، حبونا اور خباش میں ہلکی بارش اور تیز ہوا چلے گی‘۔
’بحیرہ احمر میں شمال مغربی ہوا چلے گی جس کی رفتار 48 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے اور جس کے باعث ایک سے دو میٹر تک اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔
’جبکہ خلیج عربی کے سمندر 38 کلو میٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار کی ہوا چلے گی جس سے ایک سے ڈیڑھ میٹر تک اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔