Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

محکمہ کسٹم کی کارروائیاں، ایک ہفتے میں 896 ممنوعہ اشیا ضبط

ضبط کی جانے والی اشیا میں منشیات ، کرنسی اور اسلحہ شامل تھا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
کسٹم و ٹیکس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں مملکت کی مختلف بری، فضائی اور سمندری چیک پوسٹوں پر تفتیش کے دوران 896 ممنوعہ اشیا ضبط کی گئیں۔
اخبار 24 کے مطابق اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ضبط کی جانے والی اشیا میں 49 نشہ آور جبکہ 452 ممنوعہ اشیا کے علاوہ 1535 تمباکو مصنوعات، 20 اقسام کی کرنسی اور مختلف نوعیت کا اسلحہ بھی شامل تھا۔
کسٹم و ٹیکس اتھارٹی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ چیک پوسٹوں پر تربیت یافتہ عملہ متعین ہے جو درآمد و برآمد کی جانے والی اشیا کا باریک بینی سے معائنہ کرتا ہے۔
اتھارٹی نے ملکی و قومی معاشی تحفظ کے حوالے سے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی سمگلنگ کے بارے میں معلومات حاصل ہونے پر اتھارٹی کے ٹول فری نمبر 1910 پر رابطہ کرے اطلاع فراہم کی جا سکتی ہے۔

 

 

شیئر: