Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

گھروں کے سامنے پارکنگ ضوابط کی غلط تشریح پر وکیل کی گرفت

وزارت انصاف نے میڈیا پر غلط قانونی نکتہ بیان کرنے  پرلائسنس یافتہ وکیل کے انٹرویو کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم صادر کر دیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ایک مقامی وکیل نے میڈیا انٹرویو میں گھروں کے سامنے گاڑی پارک کرنے کے حوالے سے قانونی نکتے کی غلط وضاحت کی تھی جس پر عدالت کی جانب سے وکیل کے خلاف  قانونی چارہ جوئی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
وزارت انصاف کی جانب سے وکیل کے بیان پر جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ جو انٹرویو بیان میں کہا گیا ہے اس کی کوئی قانونی حیثت نہیں ۔ بیان کردہ معلومات عوامی سہولیات کے تحفظ کے آرٹیکل نمبر5 کے تحت غلط ہے جن کی درست وضاحت نہیں کی گئی تھی۔
عدالت کا مزید کہنا تھا کہ بیان کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم صادر کر دیا گیا ہے جو وکالت قانون کے ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے گی۔
عدالت نے وکیلوں سے درخواست کی ہے کہ وہ پیشہ ورانہ طریقے سے قوانین و ضوابط  کی پابندی کریں اور قانونی باریکیوں کا خیال رکھیں۔
خیال رہے ایک مقامی وکیل نے گھروں کے باہر نو پارکنگ کا بورڈ لگانے اور کسی اور کی گاڑی کھڑی نہ کرنے کے سوال پر کہا تھا کہ قانونی طور پر یہ غلط ہے اور اس پر بھاری جرمانہ ہو سکتا ہے۔

شیئر: