Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شام میں بندرگاہ کے قریب گودام سے بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں ضبط

منشیات جہاں ذخیرہ کی گئی تھیں وہ گودام سابق دور حکومت کے زیر انتظام تھا(فوٹو، ایکس )
شامی اینٹی نارکوٹیکس کنٹرول اتھارٹی نے الاذقیہ شہر میں بندرگاہ کے قریب ایک گودام میں چھپائی گئی نشہ آور گولیوں کی بڑی مقدار ضبط کرلی۔
سبق نیوز کے مطابق شامی نیوز ایجنسی ’سانا‘ نے منشیات کی برآمدگی کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ادارہ امن عامہ میں انسداد منشیات ٹیم کی کوششوں سے نشہ آور گولیوں کی بڑی کھیپ برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔
شامی نیوز ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ ’گودام جہاں سے منشیات برآمد کی گئیں وہ سابق دور حکومت کے زیر انتظام تھا۔ تاہم  ملوث افراد اور نشہ آورگولیوں کی تعداد کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔

شیئر: