Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مصر میں خطرناک منشیات فروش گروہ کے خلاف کارروائی، سرغنہ ہلاک

سرغنہ کے مارے جانے پر ساتھیوں نے ہتھیار ڈال دیے۔ (فوٹو عاجل)
 مصری اینٹی نارکوٹک فورس نے قانون کو مطلوب انتہائی خطرناک گروہ کے سرغنہ کو ہلاک کردیا جبکہ اس کے 4 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
عاجل نیوز کے مطابق مصری وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مصر کے جنوب میں سوھاج کمشنری کی پولیس منشیات فروشی میں قانون کو مطلوب ایک انتہائی خطرناک گروہ کا سراغ لگانے میں کامیاب ہو گئی۔
پولیس کے مخبروں نے گروہ کی کمشنری میں موجودگی کی اطلاع دی جس پر اینٹی نارکوٹک فورس اور خفیہ پولیس کے اہلکاروں نے گروہ کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔
گرفتاری سے بچنے کے لیے ملزمان نے پولیس پر بھاری اسلحہ سے فائرنگ کردی جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی جس میں گروہ کا سرغنہ مارا گیا ۔
سرغنہ کے مارے جانے پر اس کے چاروں ساتھیوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو گرفتاری کے لیے پیش کردیا۔ ملزمان کے قبضے سے 10 کلوگرام سے زائد آئس پاوڈر جس کی مالیت 5.5 ملین مصری پاونڈ تھی کے علاوہ اسلحہ ضبط کرلیا گیا۔

 

 

شیئر: