Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

کویت میں منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام

کسٹمز حکام کو پارسل پر شک ہوا تھا۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
کویت کے کسٹم افسران نے یورپی ملک سے آنے والے پارسل کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
کویتی اخبار ’السیاسہ‘ کے مطابق ایئر کارگو کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے یورپی ملک سے آنے والے پارسل میں چھپائی گئی 26 کلو گرام سے زائد منشیات سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔
ایئر کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ  بیرون ملک سے آنے والے ایک پارسل پر شک ہوا جس کی جانچ پڑتال کی گئی تو اس سے 3 کلو گرام کوکین، 12 کلو گرام ماریجوانا اور 11.250 کلو گرام حشیش برآمد ہوئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ  واقعے کی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے اور ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں جبکہ ضبط کی جانے والی منشیات کو مزید تفتیش کے لیے مجاز حکام کے حوالے کردیا گیا۔

 

 

شیئر: