ریاض ریجن کی پولیس نے 4 شہریوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جو عوامی مقام پر ہوائی فائرنگ میں ملوث تھے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ امن عامہ نے بتایا کہ 4 سعودی شہریوں کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔
| شرطة منطقة الرياض تقبض على (4) أشخاص لإطلاقهم النار في الهواء من سلاح ناري في مكان عام. pic.twitter.com/2Log3ZjVjf
— الأمن العام (@security_gov) April 10, 2025
محکمہ امن عامہ کا کہنا ہے کہ ان لوگوں نے فائرنگ کی ویڈیو بنانے کے بعد اسے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا تھا۔
محکمہ امن عامہ نے کہا کہ عوامی مقام پر آتشیں اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کرنا خطرناک عمل ہے اس سے دوسروں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔