Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ریاض میں عوامی مقام پر ہوائی فائرنگ کے الزام میں غیرملکی گرفتار

سوشل میڈیا پر وڈیو شیئر کرنے والے شہری کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
ریاض ریجن کی پولیس نے ایک غیر ملکی کو عوامی مقام پر ہوائی فائرنگ کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 نے محکمہ امن عامہ کے حوالے سے بتایا لبنانی شہری کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
 واقعہ کی وڈیو بنانے اور اسے شوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے شہری کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔
یاد رہے کہ سعودی پبلک پراسیکیوٹر نے مملکت میں سنگین جرائم کی فہرست جاری کی  تھی ان میں سے 25 ایسے جرائم ہیں جن کے ارتکاب پر گرفتاری ضروری ہوتی ہے۔
ان میں پبلک مقامات یا تقریبات میں فائرنگ۔ بندوق سے گولی چلانا یا دھمکی دینا یا نقصان پہنچانے کے لیے فائرنگ کا ارادہ ظاہر کرنا شامل ہیں۔ 

 

شیئر: