Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 16 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   16, 2025
بدھ ، 16 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   16, 2025
تازہ ترین

ہوائی فائرنگ کرنے والا سعودی شہری گرفتار

ملزم کو ادارہ پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
حائل پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے سعودی شہری کو حراست میں لے لیا۔
سبق نیوز کے مطابق ملزم کے خلاف پرچہ درج کرکے اسے ادارہ پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔
دریں اثنا ادارہ امن عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے ویڈیو بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حائل پولیس کو سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو موصول ہوئی تھی جس میں ایک شخص ہجوم میں ہوائی فائرنگ کررہا تھا۔
جاری ہونے والی ویڈیو میں یہ دیکھا جاسکتا تھا کہ ملزم کسی تقریب میں شریک ہے جبکہ وہاں کافی لوگ بھی موجود ہیں۔ ملزم نے لوگوں کی پروا کیے بغیرہوائی فائرنگ شروع کردی۔
پولیس سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو کے ذریعے ملزم تک پہنچ گئی۔ ابتدائی بیان لینے کے بعد ملزم کو ادارہ پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا جہاں اس کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر: