Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب کی عراق میں 70 لاکھ ایمفیٹامین سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنانے میں مدد

منشیات بچوں کے کھلونوں اور آئرن بورڈ میں چھپائی گئی تھیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کرنل طلال الشہلوب  نے کہا ہے کہ عراق میں 70 لاکھ  ایمفیٹامین ( نشہ آور گولیاں) عراق سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنانے میں تعاون کیا ہے۔
سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے عراقی حکام کو انٹیلی جنس فراہم کی جس کے نتیجے میں ایک غیرقانونی شپمنٹ کو روکا گیا۔
 بچوں کے کھلونوں اور آئرن بورڈز کے ایک کنسائنمنٹ میں منشیات چھپائی گئی تھی۔
طلال الشلہوب نے منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کےلیے سعودی اور عراقی حکام کے درمیان قریبی تعاون کی تعریف کی۔
انہوں نے دوست اور برادر ملکوں کی ایجنسیوں کے تعاون سے منشیات کی پیداوار اور سمگلنگ سے متعلق مجرمانہ سرگرمیوں کا سراغ لگانے اور ان کے سدباب کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
 

 

شیئر: